QR CodeQR Code

وزیراعظم سوئس حکام کو خط نہیں لکھیں گے، وفاق نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا ديا

24 Jul 2012 13:06

اسلام ٹائمز: وفاق کے جواب ميں کہا گيا ہے کہ وزیراعظم سوئس حکام کو خط نہیں لکھ سکتے، سپريم کورٹ ستائيس جون اور بارہ جولائی کے اپنے فيصلوں پر نظرثانی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت عظمٰی ميں وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے جواب داخل کرايا ہے۔ وفاق نے اپنے جواب ميں کہا ہے کہ آئین کے تحت وزیراعظم کابینہ کے مشورے کے پابند ہیں اور کابینہ نے ابھی تک سوئس حکام کا خط لکھنے کا مشورہ نہیں دیا ہے، وفاق کے جواب ميں مزيد کہا گيا ہے کہ سپريم کورٹ ستائيس جون اور بارہ جولائی کے اپنے فيصلوں پر نظرثانی کرے اور بغير سمری سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق اپنے احکامات واپس لے۔ سوئس حکام کو خط لکھنے کا عدالتی حکم آئین و قانون کے منافی اور غیر قانونی ہے۔ 

سپریم کورٹ آئین اور قانون سے متصادم حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ عدالت اس حوالے یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے آپشنز استعمال کرچکی ہے۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد پوری وفاقی کابینہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ آرٹیکل 90 کے تحت وزيراعظم صرف وفاقی کابینہ کی سفارش پر ہی خط لکھ سکتا ہے۔ وفاق نے مؤقف اختيار کيا ہے کہ سترہ رکنی بنچ نے عمل درآمد کیلئے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا۔ سات رکنی بنچ نے وفاق کی بجائے ذمہ داری صرف وزیراعظم پر ڈال دی۔ سات رکنی بنچ سترہ رکنی بنچ کے فیصلے کو تبدیل نہیں کرسکتا۔




خبر کا کوڈ: 181696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/181696/وزیراعظم-سوئس-حکام-کو-خط-نہیں-لکھیں-گے-وفاق-نے-سپریم-کورٹ-میں-اپنا-جواب-جمع-کرا-ديا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org