0
Tuesday 24 Jul 2012 13:06

وزیراعظم سوئس حکام کو خط نہیں لکھیں گے، وفاق نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا ديا

وزیراعظم سوئس حکام کو خط نہیں لکھیں گے، وفاق نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا ديا
اسلام ٹائمز۔ عدالت عظمٰی ميں وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے جواب داخل کرايا ہے۔ وفاق نے اپنے جواب ميں کہا ہے کہ آئین کے تحت وزیراعظم کابینہ کے مشورے کے پابند ہیں اور کابینہ نے ابھی تک سوئس حکام کا خط لکھنے کا مشورہ نہیں دیا ہے، وفاق کے جواب ميں مزيد کہا گيا ہے کہ سپريم کورٹ ستائيس جون اور بارہ جولائی کے اپنے فيصلوں پر نظرثانی کرے اور بغير سمری سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق اپنے احکامات واپس لے۔ سوئس حکام کو خط لکھنے کا عدالتی حکم آئین و قانون کے منافی اور غیر قانونی ہے۔ 

سپریم کورٹ آئین اور قانون سے متصادم حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ عدالت اس حوالے یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے آپشنز استعمال کرچکی ہے۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد پوری وفاقی کابینہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ آرٹیکل 90 کے تحت وزيراعظم صرف وفاقی کابینہ کی سفارش پر ہی خط لکھ سکتا ہے۔ وفاق نے مؤقف اختيار کيا ہے کہ سترہ رکنی بنچ نے عمل درآمد کیلئے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا۔ سات رکنی بنچ نے وفاق کی بجائے ذمہ داری صرف وزیراعظم پر ڈال دی۔ سات رکنی بنچ سترہ رکنی بنچ کے فیصلے کو تبدیل نہیں کرسکتا۔



خبر کا کوڈ : 181696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش