QR CodeQR Code

افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر پھر حملہ، 2 اہلکار زخمی

25 Jul 2012 17:37

اسلام ٹائمز: سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشت گردوں نے کرم ایجنسی میں داخل ہوکر علی نگر سیکٹر کی نوازش پوسٹ پر حملہ کیا، جس پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پار سے پاکستان کے علاقوں پر افغان دہشتگردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، آج کرم ایجنسی پر ہونے والے حملے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشت گردوں نے کرم ایجنسی میں داخل ہوکر علی نگر سیکٹر کی نوازش پوسٹ پر حملہ کیا، جس پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور واپس افغانستان فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹوں پر افغان دہشتگرد حملے کر چکے ہیں، جن میں فورسز کے جوانوں کا کافی جانی نقصان بھی ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 182006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/182006/افغان-دہشتگردوں-کا-پاکستانی-چیک-پوسٹ-پر-پھر-حملہ-2-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org