QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا مشترکہ اجلاس، یوم القدس پر تاریخی ریلی کا اعلان

28 Jul 2012 20:26

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی ایم ڈبلیو ایم اورآئی ایس او، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے ساتھ مل کر یوم القدس منائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کا مشترکہ اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ اقتدار حسین نقوی کے زیر صدارت منعقد ہوا، اور فیصلہ ہوا کہ یوم القدس کے موقع پر ملتان میں تاریخی ریلی نکالی جائے گی۔ اجلاس میں ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان جواد حیدر سمیت ذیلی نظارت کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس مرتبہ یوم القدس کے موقع پر آئی ایس اون اور مجلس وحدت مسلمین فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر اس کی میزبانی کریں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی امام خمینی (رہ) کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور استعمار بزرگ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اپنی نفرت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فائونڈیشن ملتان کے ترجمان سید محمد ثقلین نے کہا کہ فلسطین فائونڈیشن پاکستان اس وقت پورے پاکستان میں فلسطین میں ہونیوالے مظالم اور بیت المقدس پر اسرائیل کی جانب سے غاصبانہ تسلط کیخلاف برسر پیکار ہے، اور پاکستان کی تمام جماعتیں اس وقت فلسطین فائونڈیشن پاکستان کا حصہ ہیں، اس بار یوم القدس کو پورے پاکستان میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 182926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/182926/ملتان-ایم-ڈبلیو-اور-آئی-ایس-او-کا-مشترکہ-اجلاس-یوم-القدس-پر-تاریخی-ریلی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org