QR CodeQR Code

ڈی جی آئی ایس آئی یکم اگست سے امریکہ کا 3 روزہ دورہ کرینگے

29 Jul 2012 17:50

اسلام ٹائمز: جنرل ظہیر السلام سی آئی اے کے سربراہ سے بھی ملیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات میں خطے کی سکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی یکم اگست سے تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔ سی آئی اے کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل ظہیر الاسلام یکم اگست کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ تین اگست تک قیام کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اعلٰی امریکی حکام سے ملاقات میں نیٹو سپلائی روٹ کی بحالی، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے کردار اور دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔ جنرل ظہیر السلام سی آئی اے کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے بھی ملیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات میں خطے کی سکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 183258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183258/ڈی-جی-آئی-ایس-یکم-اگست-سے-امریکہ-کا-3-روزہ-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org