0
Sunday 29 Jul 2012 17:50

ڈی جی آئی ایس آئی یکم اگست سے امریکہ کا 3 روزہ دورہ کرینگے

ڈی جی آئی ایس آئی  یکم اگست سے امریکہ کا 3 روزہ دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی یکم اگست سے تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔ سی آئی اے کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل ظہیر الاسلام یکم اگست کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ تین اگست تک قیام کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اعلٰی امریکی حکام سے ملاقات میں نیٹو سپلائی روٹ کی بحالی، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے کردار اور دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔ جنرل ظہیر السلام سی آئی اے کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے بھی ملیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات میں خطے کی سکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 183258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش