QR CodeQR Code

مانسہرہ، سی ڈیز کی دکان میں دھماکہ، ایک شخص زخمی

29 Jul 2012 18:46

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق دکان میں مزید بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ ایبٹ آباد سے طلب کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں سی ڈیز کی دُکان پر دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جبکہ دُکان تباہ ہو گئی، پولیس کے مطابق سی ڈیز کی دکان پر آج صبح دھماکے کے نتیجے میں دکان کو شدید نقصان پہنچا اور قریب موجود ایک شخص زخمی ہوگیا، دکان میں مزید بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ ایبٹ آباد سے طلب کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش لگتا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شرو ع کردیا گیا ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 183274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183274/مانسہرہ-سی-ڈیز-کی-دکان-میں-دھماکہ-ایک-شخص-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org