QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی قیادت سرائیکی صوبے کی مخالف نہیں، مفتی عبدالقوی

30 Jul 2012 02:38

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نے سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی صوبے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت سرائیکی صوبے کے قیام کی مخالف نہیں ہے کیونکہ سرائیکی صوبے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سے اس خطے کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا، وہ سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے قائد ایوان رانا فراز نون سے ڈیرہ نون میں ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام مرکزی قیادت کا تعلق وسیب سے ہی ہے، جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور خود عمران خان کا تعلق بھی سرائیکی علاقے میانوالی سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 183326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183326/تحریک-انصاف-کی-قیادت-سرائیکی-صوبے-مخالف-نہیں-مفتی-عبدالقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org