QR CodeQR Code

پشاور، لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے، موٹر وے بلاک، گاڑیوں پر پتھرائو

30 Jul 2012 19:14

اسلام ٹائمز: مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے اور موٹروے کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بلاک کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں طویل ترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے احتجاجاً رنگ روڈ اور موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ پشاور کے علاقہ اچینی بالا میں رنگ روڈ پر لوگوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے رنگ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ مظاہرین نے حکومت اور پیسکو حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ علاوہ ازیں پشاور کے ملحقہ علاقوں اکبر پورہ، گڑھی مومن، جبہ داوٴدزئی اور کیمپ کورونہ میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف موٹر وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے پتھرائو کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے اور موٹروے کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بلاک کردیا۔


خبر کا کوڈ: 183460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183460/پشاور-لوڈشیڈنگ-کیخلاف-مظاہرے-موٹر-وے-بلاک-گاڑیوں-پر-پتھرائو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org