0
Monday 30 Jul 2012 19:14

پشاور، لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے، موٹر وے بلاک، گاڑیوں پر پتھرائو

پشاور، لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے، موٹر وے بلاک، گاڑیوں پر پتھرائو
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں طویل ترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے احتجاجاً رنگ روڈ اور موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ پشاور کے علاقہ اچینی بالا میں رنگ روڈ پر لوگوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے رنگ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ مظاہرین نے حکومت اور پیسکو حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ علاوہ ازیں پشاور کے ملحقہ علاقوں اکبر پورہ، گڑھی مومن، جبہ داوٴدزئی اور کیمپ کورونہ میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف موٹر وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے پتھرائو کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے اور موٹروے کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بلاک کردیا۔
خبر کا کوڈ : 183460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش