QR CodeQR Code

برما قتل عام، جماعت اسلامی کا خیبر پختونخوا میں 3 اگست کو احتجاج کا اعلان

1 Aug 2012 01:53

اسلام ٹائمز: صوبائی امیر کا پشاور میں میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ 5 اگست کو بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے 3 اگست بروز جمعہ کو صوبے بھر میں برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجتی اور 5 اگست بروز اتوار کو بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے منگل کے روز المرکز اسلامی پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے صوبے بھر کے عوام سے ان مظاہروں میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 183879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183879/برما-قتل-عام-جماعت-اسلامی-کا-خیبر-پختونخوا-میں-3-اگست-کو-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org