QR CodeQR Code

حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے پر اعتراض نہیں، ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں، جنرل ظہیرالاسلام

4 Aug 2012 14:07

اسلام ٹائمز: آئی ایس آئی کے سربراہ نے اپنے دورے کے دوران واشنگٹن میں سی آئی اے کے چیف جنرل پیٹریاس اور افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین، پاکستان کے لئے صدر اوباما کے خصوصی مشیر جنرل ڈگلس سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کا دورہ امریکہ مکمل ہوگیا ہے، اس دورے میں انھوں نے امریکی حکام پر واضح کیا کہ ڈرون حملے قابل قبول نہیں، حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے پر پاکستان کو اعتراض نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے یکم سے تین اگست تک امریکہ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انھوں نے واشنگٹن میں سی آئی اے کے چیف جنرل پیٹریاس اور افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین، پاکستان کے لئے صدر اوباما کے خصوصی مشیر جنرل ڈگلس سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے امریکی حکام پر واضح کیا کہ ڈرون حملے قابل قبول نہیں۔ امریکی حکام کو بتایا گیا کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے پر پاکستان کو اعتراض نہیں۔ ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو ازسرنو مضبوط بنیاد پراستوار کرنے پراتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ امریکہ سے دوطرفہ خدشات کو سمجھنے میں مدد ملی۔


خبر کا کوڈ: 184784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184784/حقانی-نیٹ-ورک-کو-دہشتگرد-قرار-دینے-پر-اعتراض-نہیں-ڈرون-حملے-ناقابل-قبول-ہیں-جنرل-ظہیرالاسلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org