0
Saturday 4 Aug 2012 14:07

حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے پر اعتراض نہیں، ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں، جنرل ظہیرالاسلام

حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے پر اعتراض نہیں، ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں، جنرل ظہیرالاسلام
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کا دورہ امریکہ مکمل ہوگیا ہے، اس دورے میں انھوں نے امریکی حکام پر واضح کیا کہ ڈرون حملے قابل قبول نہیں، حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے پر پاکستان کو اعتراض نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے یکم سے تین اگست تک امریکہ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انھوں نے واشنگٹن میں سی آئی اے کے چیف جنرل پیٹریاس اور افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین، پاکستان کے لئے صدر اوباما کے خصوصی مشیر جنرل ڈگلس سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے امریکی حکام پر واضح کیا کہ ڈرون حملے قابل قبول نہیں۔ امریکی حکام کو بتایا گیا کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے پر پاکستان کو اعتراض نہیں۔ ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو ازسرنو مضبوط بنیاد پراستوار کرنے پراتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ امریکہ سے دوطرفہ خدشات کو سمجھنے میں مدد ملی۔
خبر کا کوڈ : 184784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش