QR CodeQR Code

حراموش میں مظاہرین کا گلگت اسکردو روڈ پر دھرنا

7 Aug 2012 06:00

اسلام ٹائمز: گلگت میں مسافر وین پر ہونے والے حملے میں حراموش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جس کے ردعمل میں اہلیان علاقہ نے مسافر کی میت کے ہمراہ شاہراہ اسکردو پر احتجاجی دھرنا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ حراموش کے ہزاروں مظاہرین کا گلگت میں مسافر وین پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، گلگت اسکردو روڈ پر احتجاجی دھرنا 24 گھنٹے سے جاری رہا۔ گلگت میں مسافر وین پر ہونے والے حملے میں حراموش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جس کے ردعمل میں اہلیان علاقہ نے مسافر کی میت کے ہمراہ شاہراہ اسکردو پر احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے سزا دی جائے۔ دوسری جانب احتجاجی دھرنے کے باعث اسکردو آنے والے 60 غیر ملکی سیاحوں سمیت 400 سے زائد مسافر عالم برج کے مقام پر پھنس گئے اور 2 روز سے اسکردو کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 185457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/185457/حراموش-میں-مظاہرین-کا-گلگت-اسکردو-روڈ-پر-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org