0
Tuesday 7 Aug 2012 06:00

حراموش میں مظاہرین کا گلگت اسکردو روڈ پر دھرنا

حراموش میں مظاہرین کا گلگت اسکردو روڈ پر دھرنا
اسلام ٹائمز۔ حراموش کے ہزاروں مظاہرین کا گلگت میں مسافر وین پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، گلگت اسکردو روڈ پر احتجاجی دھرنا 24 گھنٹے سے جاری رہا۔ گلگت میں مسافر وین پر ہونے والے حملے میں حراموش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جس کے ردعمل میں اہلیان علاقہ نے مسافر کی میت کے ہمراہ شاہراہ اسکردو پر احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے سزا دی جائے۔ دوسری جانب احتجاجی دھرنے کے باعث اسکردو آنے والے 60 غیر ملکی سیاحوں سمیت 400 سے زائد مسافر عالم برج کے مقام پر پھنس گئے اور 2 روز سے اسکردو کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 185457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش