QR CodeQR Code

ہنگو، دہشتگردوں کا تاجروں سے بھتہ مانگنے کا انکشاف

8 Aug 2012 02:03

اسلام ٹائمز: دہشتگردوں نے کاسمیٹکس اور کپڑوں کے بعض تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش کی، تاجروں کے انکار پر انہوں نے مارکیٹ میں توڑ پھوڑ کی۔


اسلام ٹائمز۔ خيبر پختونخوا کے ضلع ہنگو ميں تاجروں سے دہشتگردوں کے بھتہ مانگنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دہشتگردوں نے ہنگو میں کاسمیٹکس اور کپڑوں کے بعض تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش کی، تاجروں کے انکار پر انہوں نے مارکیٹ میں توڑ پھوڑ کی، جس کے باعث متعدد دکانيں بند ہو گئیں، ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی، جبکہ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ محکمہ داخلہ خيبر پختونخوا نے اس معاملے کا نوٹس لے ليا ہے اور پوليس اور تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں اس سلسلے میں سخت اقدامات کي ہدايت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 185765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/185765/ہنگو-دہشتگردوں-کا-تاجروں-سے-بھتہ-مانگنے-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org