0
Wednesday 8 Aug 2012 02:03

ہنگو، دہشتگردوں کا تاجروں سے بھتہ مانگنے کا انکشاف

ہنگو، دہشتگردوں کا تاجروں سے بھتہ مانگنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ خيبر پختونخوا کے ضلع ہنگو ميں تاجروں سے دہشتگردوں کے بھتہ مانگنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دہشتگردوں نے ہنگو میں کاسمیٹکس اور کپڑوں کے بعض تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش کی، تاجروں کے انکار پر انہوں نے مارکیٹ میں توڑ پھوڑ کی، جس کے باعث متعدد دکانيں بند ہو گئیں، ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی، جبکہ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ محکمہ داخلہ خيبر پختونخوا نے اس معاملے کا نوٹس لے ليا ہے اور پوليس اور تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں اس سلسلے میں سخت اقدامات کي ہدايت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 185765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش