QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں رینجرز کی طرف سے عزاداروں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت

10 Aug 2012 20:10

اسلام ٹائمز:مرکزی دفتر سے جاری بیان میں رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدنامی کا باعث ہیں اور ان کا منتطقی نتیجہ شہر قائد کو مزید بدامنی کی طرف دھکیلنے کی صورت میں سامنے آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا اصغر عسکری نے رینجرز میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر عزاداروں کے جلوس پر رینجرز اور پولیس کی ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس کی فضاء پیدا کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن عزاداروں پر رینجرز اور پولیس گردی ملت جعفریہ کو اپنی مذہبی رسومات سے روکنے کی سازش کا حصہ ہے۔ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فریضہ عزاداروں کی حفاظت ہے نہ کہ انہیں ہراساں کرنا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدنامی کا باعث ہیں اور ان کا منتطقی نتیجہ شہر قائد کو مزید بدامنی کی طرف دھکیلنے کی صورت میں سامنے آئے گا۔ بیان میں رہنماؤں نے صوبائی اور مرکزی وزارت داخلہ سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 186435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186435/ایم-ڈبلیو-کی-کراچی-میں-رینجرز-طرف-سے-عزاداروں-کو-ہراساں-کرنے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org