0
Friday 10 Aug 2012 20:10

ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں رینجرز کی طرف سے عزاداروں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت

ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں رینجرز کی طرف سے عزاداروں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا اصغر عسکری نے رینجرز میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر عزاداروں کے جلوس پر رینجرز اور پولیس کی ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس کی فضاء پیدا کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن عزاداروں پر رینجرز اور پولیس گردی ملت جعفریہ کو اپنی مذہبی رسومات سے روکنے کی سازش کا حصہ ہے۔ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فریضہ عزاداروں کی حفاظت ہے نہ کہ انہیں ہراساں کرنا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدنامی کا باعث ہیں اور ان کا منتطقی نتیجہ شہر قائد کو مزید بدامنی کی طرف دھکیلنے کی صورت میں سامنے آئے گا۔ بیان میں رہنماؤں نے صوبائی اور مرکزی وزارت داخلہ سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 186435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش