QR CodeQR Code

کراچی کے حالات جان بوجھ کر خراب کئے جارہے ہیں، رضا ہارون

10 Aug 2012 23:29

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، گینگ وار سے تعلق رکھنے والوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رابطہ کمیٹی رضا ہارون کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومتی کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے یونٹ انچاج فضل احمد کے قتل کے بعد عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، گینگ وار سے تعلق رکھنے والوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم، وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ واقع میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر وسیم آفتاب، حماد صدیقی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 186458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186458/کراچی-کے-حالات-جان-بوجھ-کر-خراب-کئے-جارہے-ہیں-رضا-ہارون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org