0
Friday 10 Aug 2012 23:29

کراچی کے حالات جان بوجھ کر خراب کئے جارہے ہیں، رضا ہارون

کراچی کے حالات جان بوجھ کر خراب کئے جارہے ہیں، رضا ہارون
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رابطہ کمیٹی رضا ہارون کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومتی کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے یونٹ انچاج فضل احمد کے قتل کے بعد عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، گینگ وار سے تعلق رکھنے والوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم، وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ واقع میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر وسیم آفتاب، حماد صدیقی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 186458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش