QR CodeQR Code

پاکستان،ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہو گا

16 Jan 2010 12:12

افغانستان میں سیکیورٹی پر اٹھائیس جنوری کو ہونے والی لندن کانفرنس سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لئے پاک افغان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔اجلاس میں افغانستان سے متعلق مسائل پر غور کیا جائے گا۔


اسلام آباد:افغانستان میں سیکیورٹی پر اٹھائیس جنوری کو ہونے والی لندن کانفرنس سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لئے پاک افغان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔اجلاس میں افغانستان سے متعلق مسائل پر غور کیا جائے گا۔ سہ فریقی اجلاس کے دوران افغانستان میں امن و امان کی صورتحال،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کے دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق دوران اجلاس تینوں ملکوں کے سربراہان کی ملاقات کیلئے تاریخ کا تعین بھی کیا جائے گا۔ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 18672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/18672/پاکستان-ایران-اور-افغانستان-کے-وزرائے-خارجہ-کا-اجلاس-آج-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org