0
Saturday 16 Jan 2010 12:12

پاکستان،ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان،ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد:افغانستان میں سیکیورٹی پر اٹھائیس جنوری کو ہونے والی لندن کانفرنس سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لئے پاک افغان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔اجلاس میں افغانستان سے متعلق مسائل پر غور کیا جائے گا۔ سہ فریقی اجلاس کے دوران افغانستان میں امن و امان کی صورتحال،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کے دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق دوران اجلاس تینوں ملکوں کے سربراہان کی ملاقات کیلئے تاریخ کا تعین بھی کیا جائے گا۔ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 18672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش