QR CodeQR Code

پارٹی قیادت ٹکٹ دے یا نہ دے، آئندہ الیکشن حنا ربانی کھر کیخلاف لڑوں گا، جمشید دستی

12 Aug 2012 18:59

اسلام ٹائمز: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے پنجاب کے بجٹ کو مختلف اسکیموں میں ضائع کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں، پنجاب میں شریف برادران نے مختلف اسکیموں کے ذریعے سے پیسے کا ضیاع کیا ہے، کرپشن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کرپشن کے پُرانے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے یہاں کے حالات خراب ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ ملتان یا صوبہ بہاولپور کی بحالی اس کا فیصلہ کمیشن کرے گا، انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت ٹکٹ دے یا نہ دے آئندہ الیکشن حنا ربانی کھر کے خلاف لڑوں گا۔


خبر کا کوڈ: 186913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186913/پارٹی-قیادت-ٹکٹ-دے-یا-نہ-آئندہ-الیکشن-حنا-ربانی-کھر-کیخلاف-لڑوں-گا-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org