0
Sunday 12 Aug 2012 18:59

پارٹی قیادت ٹکٹ دے یا نہ دے، آئندہ الیکشن حنا ربانی کھر کیخلاف لڑوں گا، جمشید دستی

پارٹی قیادت ٹکٹ دے یا نہ دے، آئندہ الیکشن حنا ربانی کھر کیخلاف لڑوں گا، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں، پنجاب میں شریف برادران نے مختلف اسکیموں کے ذریعے سے پیسے کا ضیاع کیا ہے، کرپشن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کرپشن کے پُرانے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے یہاں کے حالات خراب ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ ملتان یا صوبہ بہاولپور کی بحالی اس کا فیصلہ کمیشن کرے گا، انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت ٹکٹ دے یا نہ دے آئندہ الیکشن حنا ربانی کھر کے خلاف لڑوں گا۔
خبر کا کوڈ : 186913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش