QR CodeQR Code

پاکستانی قوم پوری طرح ایرانی عوام کے دکھ درد میں پوری طرح شریک ہے، الطاف حسین

12 Aug 2012 17:26

اسلام ٹائمز:ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی، سوگوار لواحقین کو صبر جمیل اور زلزلے میں زخمی افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایران میں شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر اپنی اور پاکستانی قوم کی جانب سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے ایران کی حکومت اور زلزلے میں جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور یقین دلایا کہ پاکستانی قوم پوری طرح ایرانی عوام کے دکھ درد میں پوری طرح شریک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ الطاف حسین نے جاں بحق افراد کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی، سوگوار لواحقین کو صبر جمیل اور زلزلے میں زخمی افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 186935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186935/پاکستانی-قوم-پوری-طرح-ایرانی-عوام-کے-دکھ-درد-میں-شریک-ہے-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org