0
Sunday 12 Aug 2012 17:26

پاکستانی قوم پوری طرح ایرانی عوام کے دکھ درد میں پوری طرح شریک ہے، الطاف حسین

پاکستانی قوم پوری طرح ایرانی عوام کے دکھ درد میں پوری طرح شریک ہے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایران میں شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر اپنی اور پاکستانی قوم کی جانب سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے ایران کی حکومت اور زلزلے میں جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور یقین دلایا کہ پاکستانی قوم پوری طرح ایرانی عوام کے دکھ درد میں پوری طرح شریک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ الطاف حسین نے جاں بحق افراد کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی، سوگوار لواحقین کو صبر جمیل اور زلزلے میں زخمی افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 186935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش