QR CodeQR Code

پاکستان میں قید ملاعمر کے نائب ملا عبدالغنی برادر سے افغان حکام کی خفیہ ملاقات

12 Aug 2012 17:29

اسلام ٹائمز: افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر رنگین اسپانٹا نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغان وفد نے پاکستان میں قید ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔ اسپانٹا کا کہنا تھا کہ افغان وفد نے ملا برادر سے ملاقات کے دوران افغان امن مذاکرات سے متعلق امور پر گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ افغان حکام نے پاکستان میں قید ملا برادر سے خفیہ ملاقات کی ہے، جس کے بعد افغانستان میں امن کا عمل دوبارہ شروع ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی کے قومی سلامتی کے مشیر رنگین سپانتا نے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو ماہ پہلے ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں امن کے عمل پر مذاکرات کئے گئے۔ افغان حکام مسلسل ملا برادر تک رسائی کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں، جس سے وہ مہینوں پہلے ملاقات کر چکے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی افغان وفد کی طالبان رہنما سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ رحمان ملک کہتے ہیں کہ پاکستان امن کے لئے افغانستان کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے۔ طالبان سربراہ ملا عمر کے نائب ملا برادر کو دو ہزار دس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق کرزئی حکومت اور طالبان کے درمیان باضابطہ رابطہ ہوگیا اور اس میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حامد کرزئی کے مشیر قومی سلامتی رنگین اسپانتا کی قیادت میں وفد نے پاکستانی جیل میں ملا عمر کے نائب ملا برادر سے ملاقات کی۔ دو ماہ پہلے ہونے والی ملاقات میں قیام امن کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔ رحمان ملک نے بھی افغان وفد کی ملا برادر سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔ خبررساں ایجنسی سے بات چیت میں رحمان ملک نے کہا کہ افغان حکام کو طالبان رہنما تک مطلوبہ رسائی دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کرزئی حکومت سے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 186936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186936/پاکستان-میں-قید-ملاعمر-کے-نائب-ملا-عبدالغنی-برادر-سے-افغان-حکام-کی-خفیہ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org