QR CodeQR Code

پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے، سید یوسف رضا گیلانی

12 Aug 2012 20:09

اسلام ٹائمز: لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی نے خیرات میں وزیراعظم نہیں بنایا۔ عوام کے منتخب نمائندے کو اگر اب گھر بھیجا گیا تو ملک توڑنے کے مترادف ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم کو بھی رخصت کیا گیا تو پیپلزپارٹی مزاحمت اور احتجاج کرے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کسی نے خیرات میں وزیراعظم نہیں بنایا۔ عوام کے منتخب نمائندے کو اگر اب گھر بھیجا گیا تو ملک توڑنے کے مترادف ہوگا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم کو گھر ہی بھیجنا ہے تو پھر الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، سسٹم اور جمہوریت کو پیک کردینا چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک گیلانی کو گھر بھیجا گیا تو انہوں نے دو گیلانی پارلیمنٹ میں بھیج دئیے، پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 186958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186958/پارلیمنٹ-ہی-سپریم-ادارہ-ہے-سید-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org