QR CodeQR Code

شمالی وزيرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 فوجی جاں بحق

13 Aug 2012 01:31

اسلام ٹائمز: میر علی کے علاقہ ميں ہونے والے دھماکہ میں 3 فوجی زخمی بھی ہوئے ہيں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، بارودی سرنگ کا دھماکہ فوجی گاڑی کے قريب ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزيرستان کے علاقے مير علی ميں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 فوجی جوان شہيد ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قبائلی علاقہ شمالی وزيرستان ميں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، میر علی کے علاقہ میں ہونے والے اس دھماکہ ميں پاک فوج کے 3 جوان شہيد ہوگئے، دھماکے ميں 3 فوجی زخمی بھی ہوئے ہيں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، بارودی سرنگ کا دھماکہ فوجی گاڑی کے قريب ہوا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور پاک فوج پر شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع کرنے کیلئے امریکہ کی جانب سے دبائو روز بروز بڑھ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 186974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186974/شمالی-وزيرستان-میں-بارودی-سرنگ-کا-دھماکہ-3-فوجی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org