0
Monday 13 Aug 2012 01:31

شمالی وزيرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 فوجی جاں بحق

شمالی وزيرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 فوجی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزيرستان کے علاقے مير علی ميں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 فوجی جوان شہيد ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قبائلی علاقہ شمالی وزيرستان ميں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، میر علی کے علاقہ میں ہونے والے اس دھماکہ ميں پاک فوج کے 3 جوان شہيد ہوگئے، دھماکے ميں 3 فوجی زخمی بھی ہوئے ہيں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، بارودی سرنگ کا دھماکہ فوجی گاڑی کے قريب ہوا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور پاک فوج پر شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع کرنے کیلئے امریکہ کی جانب سے دبائو روز بروز بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 186974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش