QR CodeQR Code

حزب اللہ نے صہیونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم توڑ دیا،جارج گالوے

17 Jan 2010 12:03

برطانوی ممبر پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے پوری دنیا کے سامنے ثابت کر دکھایا ہے کہ صہیونی حکومت ناقابل شکست نہیں ہے۔ برطانوی ممبر پارلیمنٹ جارج گالوے نے جو"رگ حیات"نامی قافلہ لے کر غزہ گئے تھے اور ان کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔السفیر اخبار کو انٹرویو


مصر:برطانوی ممبر پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے پوری دنیا کے سامنے ثابت کر دکھایا ہے کہ صہیونی حکومت ناقابل شکست نہیں ہے۔ برطانوی ممبر پارلیمنٹ جارج گالوے نے جو"رگ حیات"نامی قافلہ لے کر غزہ گئے تھے اور ان کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔السفیر اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے "استقامت" کو مقبوضہ علاقوں کے عوام کا حق قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ دو ہزار چھ میں حزب اللہ کی کامیابی مزاحمت کی کامیابی تھی اور خوف کا خاتمہ تھا۔برطانوی ممبر پارلیمنٹ گالوے نے امدادی قافلے کےخلاف مصر کے اقدامات اور اس پر حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ امید ظاہر کی کہ مصر میں بھی رجب طیب اردوغان جیسا قائد پیدا ہو گا۔گالوے نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مصر کی حکومت نے انھیں ناپسندیدہ عنصر قراردیا تھا کہا کہ انھوں نے مصر کےقانون کےخلاف کوئی قدم نہيں اٹھایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 18738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/18738/حزب-اللہ-نے-صہیونی-حکومت-کے-ناقابل-شکست-ہونے-کا-بھرم-توڑ-دیا-جارج-گالوے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org