0
Sunday 17 Jan 2010 12:03

حزب اللہ نے صہیونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم توڑ دیا،جارج گالوے

حزب اللہ نے صہیونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم توڑ دیا،جارج گالوے
مصر:برطانوی ممبر پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے پوری دنیا کے سامنے ثابت کر دکھایا ہے کہ صہیونی حکومت ناقابل شکست نہیں ہے۔ برطانوی ممبر پارلیمنٹ جارج گالوے نے جو"رگ حیات"نامی قافلہ لے کر غزہ گئے تھے اور ان کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔السفیر اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے "استقامت" کو مقبوضہ علاقوں کے عوام کا حق قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ دو ہزار چھ میں حزب اللہ کی کامیابی مزاحمت کی کامیابی تھی اور خوف کا خاتمہ تھا۔برطانوی ممبر پارلیمنٹ گالوے نے امدادی قافلے کےخلاف مصر کے اقدامات اور اس پر حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ امید ظاہر کی کہ مصر میں بھی رجب طیب اردوغان جیسا قائد پیدا ہو گا۔گالوے نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مصر کی حکومت نے انھیں ناپسندیدہ عنصر قراردیا تھا کہا کہ انھوں نے مصر کےقانون کےخلاف کوئی قدم نہيں اٹھایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 18738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش