QR CodeQR Code

اسوہ کالج ڈھڈیال (چکوال) کا میٹرک پارٹ ون کا شاندار رزلٹ

15 Aug 2012 18:02

اسلام ٹائمز: پارٹ ون (نہم ) کے شاندار نتائج کے مطابق نویں جماعت کے طالب علم عمار حسین نے 451 نمبر حاصل کرکے کالج میں پہلی اور علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج ڈھڈیال (چکوال) نے گزشتہ سال میٹرک کے رزلٹ سے بہتر اور نمایاں رزلٹ دیا ہے۔ جس کے مطابق میٹرک پارٹ ون (نہم ) کے شاندار نتائج کے مطابق نویں جماعت کے طالب علم عمار حسین نے 451 نمبر حاصل کرکے کالج میں پہلی اور علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ 25 طلبہ نے 400 سے زائد نمبر اور 20 طلبہ نے 335 سے 360 کے درمیان نمبر حاصل کئے جبکہ سب سے کم نمبر لینے والے طالب علم کی اوسط بھی 70 فیصد رہی۔ ان شاندار نتائج پر جابر بن حیان ؒ ٹرسٹ کے چیئرمین، اسوہ کالج کے ڈائریکٹر، منتظم اعلی اور پرنسپل نے اساتذہ کی محنت اور لگن اور طلبہ کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے جبکہ علاقہ کی سماجی، دینی اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات نے ادارہ کے نتائج کو سراہتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 187834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/187834/اسوہ-کالج-ڈھڈیال-چکوال-کا-میٹرک-پارٹ-ون-شاندار-رزلٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org