QR CodeQR Code

کامرہ ایئربیس، حملے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ

18 Aug 2012 14:29

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق کامرہ ایئربیس پر حملے کے بعد سے پولیس اور دیگر ایجنسیاں پنڈ سلیمان مکھن، کامرہ، گوندل، ہٹیاں اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کامرہ ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ملحقہ علاقوں میں پولیس اور دیگر ایجنسیوں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کی جانب صرف ان افراد کو اندر آنے کی اجازت ہے جنہیں ائیر فورس کی طرف سے خصوصی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ سرچ آپریشن کی نگرانی ڈی پی او اٹک ہلال خان کررہے ہیں۔ ضلع بھر کی تمام اہم تنصیبات، سرکاری دفاتر اور غیر ملکیوں کی رہائش گاہوں پر مامور سکیورٹی ڈیوٹی کو انتہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی تحقیقات بھی جاری ہیں گذشتہ روز حراست میں لیے گئے تیرہ مشکوک افراد میں سے بیشتر کو رہا کردیا گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی لاشیں خفیہ مقام پر منتقل کردی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 188526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/188526/کامرہ-ایئربیس-حملے-کے-بعد-سکیورٹی-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org