QR CodeQR Code

فلسطینیوں کی مدد کو اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں، مصری صدر

22 Aug 2012 22:21

اسلام ٹائمز: ڈاکٹر محمد مرسی نے اسماعیل ھنیہ کو ٹیلی فون کرکے کہا کہ مصر اور فلسطین یک جان دو قالب ہیں، مصر ہمیشہ غزہ کا ساتھ دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کو ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی، اس موقع پر مصری نے اسماعیل ھنیہ کو بتایا کہ مصر اور فلسطین یک جان دو قالب ہیں، انہوں نے فلسطینی رہنماء کو یقین دلایا کہ مصر ہمیشہ غزہ کا ساتھ دے گا، انہوں نے مصری عوام کی جانب فلسطینی قیادت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، انہوں نے مشترکہ سیکورٹی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ مصری عوام فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کو اپنا فخر سمجھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 189236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189236/فلسطینیوں-کی-مدد-کو-اپنے-لئے-فخر-سمجھتے-ہیں-مصری-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org