0
Wednesday 22 Aug 2012 22:21

فلسطینیوں کی مدد کو اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں، مصری صدر

فلسطینیوں کی مدد کو اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں، مصری صدر
اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کو ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی، اس موقع پر مصری نے اسماعیل ھنیہ کو بتایا کہ مصر اور فلسطین یک جان دو قالب ہیں، انہوں نے فلسطینی رہنماء کو یقین دلایا کہ مصر ہمیشہ غزہ کا ساتھ دے گا، انہوں نے مصری عوام کی جانب فلسطینی قیادت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، انہوں نے مشترکہ سیکورٹی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ مصری عوام فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کو اپنا فخر سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 189236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش