QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن، ستمبر 2013ء تک کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا، جواد اوجی

23 Aug 2012 23:50

اسلام ٹائمز: ایرانی نیشنل گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 56 انچ پائپ لائن میں نو سو کلومیٹر گیس بوشہر سے پاکستانی صوبہ بلوچستان منتقل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تہران نے کہا ہے کہ ایران پاک گیس پائپ لائن آئندہ سال ستمبر میں پاکستان کی سرحد تک پہنچ جائیگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی نیشنل گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر جواد اوجی نے بتایا کہ ایرانشہر سے 56 انچ ساتویں ایرانی گیس ٹرنک لائن پاکستانی سرحد اور زاہدان شہر میں نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جو کہ ستمبر 2013ء تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھٹی ایران کی گیس ٹرنک لائن بھی سترفیصد مکمل ہے اور یہ آئندہ سال آپریشنل ہو جائیگی۔ مجموعی طور پر 56 انچ پائپ لائن میں نو سو کلومیٹر گیس بوشہر سے پاکستانی صوبہ بلوچستان منتقل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 189561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189561/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-ستمبر-2013ء-تک-کام-پایہ-تکمیل-پہنچ-جائیگا-جواد-اوجی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org