0
Thursday 23 Aug 2012 23:50

پاک ایران گیس پائپ لائن، ستمبر 2013ء تک کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا، جواد اوجی

پاک ایران گیس پائپ لائن، ستمبر 2013ء تک کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا، جواد اوجی
اسلام ٹائمز۔ تہران نے کہا ہے کہ ایران پاک گیس پائپ لائن آئندہ سال ستمبر میں پاکستان کی سرحد تک پہنچ جائیگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی نیشنل گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر جواد اوجی نے بتایا کہ ایرانشہر سے 56 انچ ساتویں ایرانی گیس ٹرنک لائن پاکستانی سرحد اور زاہدان شہر میں
نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جو کہ ستمبر 2013ء تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھٹی ایران کی گیس ٹرنک لائن بھی سترفیصد مکمل ہے اور یہ آئندہ سال آپریشنل ہو جائیگی۔ مجموعی طور پر 56 انچ پائپ لائن میں نو سو کلومیٹر گیس بوشہر سے پاکستانی صوبہ بلوچستان منتقل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 189561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش