QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں نہ خود آپریشن کرینگے اور نہ ہی ایساف کو کرنے دینگے، پاک فوج

25 Aug 2012 11:58

اسلام ٹائمز: میران شاہ میں فوجی ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک فوج کا کہنا ہے عوام بلاوجہ قیاس آرائیوں پر یقین نہ کرے۔ مغربی میڈیا ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن نہ خود کریں گے اور نہ ہی ایساف کو کرنے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے مقامی ریڈیو میں اعلان کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کسی طور پر آپریشن نہیں ہوگا۔ میران شاہ میں فوجی ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک آرمی شمالی وزیرستان میں آپریشن کرنے نہیں ترقیاتی کام کرنے آئی ہے۔ قبائلیوں کے تعاون سے ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے۔ میران شاہ، دتہ خیل روڈ اور میران شان رزمک روڈ پر بہت جلد کام شروع ہونے والا ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے عوام بلاوجہ قیاس آرائیوں پر یقین نہ کرے۔ مغربی میڈیا ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن نہ خود کریں گے اور نہ ہی ایساف کو کرنے دیں گے۔ پاک فوج کا کہنا ہے شمالی وزیرستان کے قبائل محب وطن ہیں جنہوں نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 189849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189849/شمالی-وزیرستان-میں-نہ-خود-آپریشن-کرینگے-اور-ہی-ایساف-کو-کرنے-دینگے-پاک-فوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org