QR CodeQR Code

انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود کشمیری عوام بھارت پر اعتبار نہیں کرتے، این سی استھانہ

27 Aug 2012 01:45

اسلام ٹائمز: بھارت کی مرکزی پولیس فورس ”سی آر پی ایف“ کے انسپکٹر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شدت کے ساتھ بھارت مخالف جذبات پائے جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں شدید بھارت مخالف جذبات پائے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے بھارت کی مرکزی پولیس فورس ”سی آر پی ایف“ کے انسپکٹر جنرل کوبرا ڈاکٹر این سی استھانہ نے کہا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا یہ مطلب نہیں کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں شدت کے ساتھ بھارت مخالف جذبات پائے جاتے ہیں اور اس کا ثبوت تب ملتا ہے جب کسی بھی شہری کی ہلاکت کے خلاف لوگ سڑکوں پر آکر ”نعرہ تکبیر“ اللہ اکبر کے بعد”ہم کیا چاہتے۔ آزادی“ کا نعرہ بھی بلند کرتے ہیں۔
 
ڈاکٹر این سی استھانہ نے بھارتی اخبار ’’تہلکہ‘‘ کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ مرکزی حکومت کو یہ سوچ کر نہیں چلنا چاہیے کہ لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا مطلب کشمیر میں امن کا قیام ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کشمیری بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ہم اس کا غلط مطلب نکالتے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود کشمیری بھارت پر اعتبار نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن نشین کرنا ہوگی کہ انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود کشمیری انڈین سسٹم پر بھروسہ نہیں کرتے۔
 
ڈاکٹر استھانہ نے مزید کہا کہ لوگ اس لئے ووٹ ڈالتے ہیں تاکہ منتخب نمائندے ان کے روزمرہ کے مسائل اور مشکلات کا سدباب کریں، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو یہ غلط فہمی ہے کہ انتخابات میں حصہ لیکر کشمیری انڈین سسٹم پر اپنی بھروسہ مندی کا اظہار کرتے ہیں تو یہ انتہائی غلط تاثر ہے کیونکہ کشمیر میں بھارت مخالف جذبات موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 190193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190193/انتخابات-میں-حصہ-لینے-کے-باوجود-کشمیری-عوام-بھارت-پر-اعتبار-نہیں-کرتے-این-سی-استھانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org