QR CodeQR Code

گلگت میں داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام رائج کیا جائے، محمد بلال

27 Aug 2012 04:28

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے سابق سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شہر میں بغیر شناختی کارڈ کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور تمام افراد کا مکمل ریکارڈ محفوظ کیا جائے، اس عمل سے دہشت گردی پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے سابق سیکریٹری جنرل محمد بلال نے کہا ہے کہ گلگت میں داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام رائج کیا جائے تاکہ شہر میں آنے جانے والوں کا تمام ریکارڈ موجود ہوسکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں داخل ہونے والے افراد کو شناخت کے بغیر نہیں چھوڑا جاتا ہے مگر ضلع گلگت میں آنے جانے والے افراد کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بغیر شناختی کارڈ کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور تمام افراد کا مکمل ریکارڈ محفوظ کیا جائے، اس عمل سے دہشت گردی پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کرے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے ناموں اور دیگر معلومات کو صیغہ راز میں رکھیں تاکہ غیر متعلقہ افراد کو کسی قسم کی بھی معلومات مہیا نہ ہوسکیں۔


خبر کا کوڈ: 190250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190250/گلگت-میں-داخلی-اور-خارجی-راستوں-پر-چیکنگ-کا-نظام-رائج-کیا-جائے-محمد-بلال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org