0
Monday 27 Aug 2012 04:28

گلگت میں داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام رائج کیا جائے، محمد بلال

گلگت میں داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام رائج کیا جائے، محمد بلال
اسلام ٹائمز۔ کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے سابق سیکریٹری جنرل محمد بلال نے کہا ہے کہ گلگت میں داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام رائج کیا جائے تاکہ شہر میں آنے جانے والوں کا تمام ریکارڈ موجود ہوسکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں داخل ہونے والے افراد کو شناخت کے بغیر نہیں چھوڑا جاتا ہے مگر ضلع گلگت میں آنے جانے والے افراد کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بغیر شناختی کارڈ کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور تمام افراد کا مکمل ریکارڈ محفوظ کیا جائے، اس عمل سے دہشت گردی پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کرے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے ناموں اور دیگر معلومات کو صیغہ راز میں رکھیں تاکہ غیر متعلقہ افراد کو کسی قسم کی بھی معلومات مہیا نہ ہوسکیں۔
خبر کا کوڈ : 190250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش