QR CodeQR Code

بہاولپور سے تحریک طالبان (لشکر خراسان) کے 2 دہشت گرد گرفتار

29 Aug 2012 01:22

اسلام ٹائمز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 3 خود کش جیکٹس، راکٹ لانچر، پستول اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بہاولپور سے تحریک طالبان (لشکر خراسان) کے 2 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور نے میڈیا کو بتایا کہ پل بہاولواہ سے تحریک طالبان لشکر خراسان کے 2 مطلوب دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 3 خود کش جیکٹس، راکٹ لانچر، پستول اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 190804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190804/بہاولپور-سے-تحریک-طالبان-لشکر-خراسان-کے-2-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org