0
Wednesday 29 Aug 2012 01:22

بہاولپور سے تحریک طالبان (لشکر خراسان) کے 2 دہشت گرد گرفتار

بہاولپور سے تحریک طالبان (لشکر خراسان) کے 2 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بہاولپور سے تحریک طالبان (لشکر خراسان) کے 2 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور نے میڈیا کو بتایا کہ پل بہاولواہ سے تحریک طالبان لشکر خراسان کے 2 مطلوب دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 3 خود کش جیکٹس، راکٹ لانچر، پستول اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 190804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش