QR CodeQR Code

دس ہزار سے زائد کشمیریوں کی گمشدگی انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہیں، یاسین ملک

31 Aug 2012 23:09

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے کشمیر میں گزشتہ دو دہائیوں سے ہزاروں لوگوں کو اپنے عزیز و اقارب کے سامنے گرفتار کرنے کے بعد غائب کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے مقبوضہ کشمیر کے کنگن قصبے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی سرزمین پر انسانوں کے حقوق کی جس قدر پامالیاں ہوئی ہیں وہ تاریخ انسانیت کا ایک بدترین باب ہے اور دس ہزار سے زائد لوگوں کی حراست کے دوران گمشدگی اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں کہا کہ جموں کشمیر میں 1990ء کے اوئل سے ہی بھارت کی افواج نے لوگوں کو زیر حراست غائب کر دینے کا سلسلہ شروع کیا اور پچھلی دو دہائیوں سے ہزاروں لوگوں کو اپنے عزیز و اقارب کے سامنے گرفتار کر لینے کے بعد غائب کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 191571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191571/دس-ہزار-سے-زائد-کشمیریوں-کی-گمشدگی-انسانی-حقوق-بدترین-پامالیاں-ہیں-یاسین-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org