0
Friday 31 Aug 2012 23:09

دس ہزار سے زائد کشمیریوں کی گمشدگی انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہیں، یاسین ملک

دس ہزار سے زائد کشمیریوں کی گمشدگی انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہیں، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے مقبوضہ کشمیر کے کنگن قصبے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی سرزمین پر انسانوں کے حقوق کی جس قدر پامالیاں ہوئی ہیں وہ تاریخ انسانیت کا ایک بدترین باب ہے اور دس ہزار سے زائد لوگوں کی حراست کے دوران گمشدگی اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں کہا کہ جموں کشمیر میں 1990ء کے اوئل سے ہی بھارت کی افواج نے لوگوں کو زیر حراست غائب کر دینے کا سلسلہ شروع کیا اور پچھلی دو دہائیوں سے ہزاروں لوگوں کو اپنے عزیز و اقارب کے سامنے گرفتار کر لینے کے بعد غائب کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 191571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش