QR CodeQR Code

ملک میں انتہا پسندی جہاد افغانستان کا نتیجہ ہے، صاحبزادہ فضل کریم

2 Sep 2012 19:11

اسلام ٹائمز: علامہ شاہ احمد نورانی کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں سوچی سمجھی سازش کے تحت مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ علامہ شاہ احمد نورانی نے کہا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی جہاد افغانستان کا نتیجہ ہے، علامہ شاہ احمد نورانی نے نظام مصطفی ؐ کے نفاذ اور تحریک بحالی جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ فضل کریم نے نویں عرس کے موقع پر علامہ شاہ احمد نورانی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستان معاشی لحاظ سے تنزلی کی طرف ہے اور عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے، او آئی سی بھی پاکستان کے ساتھ نہیں، ملک میں سوچی سمجھی سازش کے تحت مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ امریکا کی منصوبہ بندی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کرے اور انتہا پسندی کو پروان چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور دہشت گردی پر قابو پائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان کو نقصان ہوسکتا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام صرف اقتدار میں رہنا ہے اس کے لئے چاہے چوروں کی مدد کیوں نہ حاصل کرنا پڑے۔


خبر کا کوڈ: 192168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/192168/ملک-میں-انتہا-پسندی-جہاد-افغانستان-کا-نتیجہ-ہے-صاحبزادہ-فضل-کریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org