0
Sunday 2 Sep 2012 19:11

ملک میں انتہا پسندی جہاد افغانستان کا نتیجہ ہے، صاحبزادہ فضل کریم

ملک میں انتہا پسندی جہاد افغانستان کا نتیجہ ہے، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ علامہ شاہ احمد نورانی نے کہا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی جہاد افغانستان کا نتیجہ ہے، علامہ شاہ احمد نورانی نے نظام مصطفی ؐ کے نفاذ اور تحریک بحالی جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ فضل کریم نے نویں عرس کے موقع پر علامہ شاہ احمد نورانی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستان معاشی لحاظ سے تنزلی کی طرف ہے اور عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے، او آئی سی بھی پاکستان کے ساتھ نہیں، ملک میں سوچی سمجھی سازش کے تحت مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ امریکا کی منصوبہ بندی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کرے اور انتہا پسندی کو پروان چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور دہشت گردی پر قابو پائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان کو نقصان ہوسکتا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام صرف اقتدار میں رہنا ہے اس کے لئے چاہے چوروں کی مدد کیوں نہ حاصل کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 192168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش