QR CodeQR Code

مانسہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

3 Sep 2012 01:31

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق واقعہ اوگی کے نواحی علاقے گلی ڈوگہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے گلی ڈوگہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ولی محمد کے گھر میں گھس کر اس کے والد گل زمان، بیوی حسن جان، نوجوان بیٹے محمد عاطف اور 8 سالہ بھتیجے عمر کو اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ وجہ قتل معلوم نہیں ہو سکی۔


خبر کا کوڈ: 192218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/192218/مانسہرہ-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-4-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org